ورلڈ کپ: اعجاز احمد کو محمد عامر کی فارم کے حوالے سے خدشات لاحق
دیکھنا ہے وہ پاکستانی ٹیم کیلئے مشکلات کا باعث بنتے ہیں یا حریف ٹیموں کیلئے خطرہ بنتے ہیں:سابق ٹیسٹ کرکٹر
ذیشان مہتاب بدھ 22 مئی 2019 15:55
(جاری ہے)
شاداب خان کی واپسی سے اعجاز احمد کہتے ہیں کہ شاداب کے آنے سے بولنگ میں بہتری آئےگی کیونکہ انگلینڈ کےخلاف سیریز میں خراب بولنگ کی وجہ سے مشکلات پیدا ہو ئیں، شاداب خان نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے بیٹسمینوں کیلئے خطرہ ثابت ہوں گے۔
اعجاز احمد نے کہا کہ ٹیم میں اس وقت گیند کو ٹرن کرنے والے بولر کی کمی ہے،عماد وسیم رنز تو روکتے ہیں لیکن وہ ٹرن نہیں کر سکتے، ون ڈے میں رنز روکنے سے بڑھ کر وکٹ لینے کا فائدہ ہوتا ہے۔اعجاز احمد سمجھتے ہیں کہ وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ درست ہے، انہیں پہلے ہی ٹیم میں ہونا چاہیے تھا تاکہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوتے، وہاب ریورس سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو انگلینڈ کی موجودہ کنڈیشنز میں سود مند رہے گا۔محمد عامر کے بارے میں اعجاز احمد خدشات کا شکار ہیں، کہتے ہیں کہ محمد عامر کی حالیہ پرفارمنس اچھی نہیں رہی، وہ 14 میچز میں 5وکٹ لے سکے ہیں، حالیہ دورہ انگلینڈ میں کوئی میچ نہیں کھیل سکے، چکن پاکس کا شکار رہے، اب دیکھنا ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کیلئے مشکلات کا باعث بنتے ہیں یا حریف ٹیموں کیلئے خطرہ بنتے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.