مسلم لیگ ن کے ایم پی اے محمد کاشف چوہدری کی نااہلی کی دائر درخواست پر سماعت ،

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پرکاشف چوہدری کو ذاتی طور پر پیش ہو نے کا حکم جاری کر دیا

بدھ 22 مئی 2019 16:18

مسلم لیگ ن کے ایم پی اے محمد کاشف چوہدری کی نااہلی کی دائر درخواست پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے 241 محمد کاشف چوہدری کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر سماعت 26جون تک ملتوی کر تے ہوئے آئندہ سماعت پرکاشف چوہدری کو ذاتی طور پر پیش ہو نے کا حکم جاری کر دیا۔بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار عبدالغفار کی جانب سے محمد سرور چوہدری عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت یاسر چوہدری ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ کاشف چوہدری نے بی بی اے کی جعلی ڈگری الیکشن کمیشن میں جمع کرائی، جعلی ڈگری کی بنیاد پر کاشف چوہدری نے 2018 کی الیکشن میں حصہ لیا،بیان حلفی میں 2018 کے الیکشن میں 2013 کی الیکشن میں اپنی نااہلی کا ذکر نہیں کیا اور اصل حقائق چھپائے،کاشف چودہری 62 ون ایف پر پورا نہیں اترتا،عدالت ایسے بدعنوان شخص کو نااہل قرار دے ۔

عدالت نے سماعت 26 جون تک کے لئے ملتوی کر دی۔