وہاڑی: رمضان بازار وں کے ذریعے عوام کو اشیائے خوردونوش سستے نرخوں پر فراہم کی جار ہی ہیں: ڈپٹی کمشنر

عرفان علی کاٹھیا کا رمضان بازارکا دورہ، سی اے ڈی اے آصف رضا اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی راﺅ ندیم اصغر بھی ساتھ تھے

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 22 مئی 2019 16:05

وہاڑی: رمضان بازار وں کے ذریعے عوام کو اشیائے خوردونوش سستے نرخوں پر ..
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،22 مئی 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حسین رجانہ) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کے ذریعے عوام کو بہترین اشیائے خوردونوش سستے نرخوں پر فراہم کی جار ہی ہیں۔ جس سے عام عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ ضلع وہاڑی میں 4رمضان بازار لگائے گئے ہیں جن پر سبزیاں، فروٹ،دالیں، آٹا،چینی،گھی اور دیگر اشیائے خوردونوش سستے قیمت پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار رمضان بازار وہاڑی کے وزٹ کے موقع پر کیا۔ اس مو قع پر سی اے ڈی اے آصف رضا، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی راؤ ند یم اصغر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہدایت پر عام لوگوں کے لئے رمضان بازاروں کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ ماہ رمضان میں انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اوروہ اپنی ضروریات کی چیزیں باآسانی خرید سکیں۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مز یدکہا کہ رمضان بازاروں میں آٹا، چینی اور گھی پر فی کلو 10روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :