ماہ نور 2نعتوں کی عکسبندی مکمل کرا کے عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودیہ پہنچ گئی

میری والد نے میرا بھر پور ساتھ دیا اور میرے شوہر بھی بھر پور ساتھ دے رہے ہیں ،ماہ نور

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 22 مئی 2019 16:14

ماہ نور 2نعتوں کی عکسبندی مکمل کرا کے عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودیہ پہنچ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،بائواصغر) ماہ نور 2نعتوں کی عکسبندی مکمل کرا کے عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودیہ پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم ،ٹی وی اور سٹیج کی مایہ ناز اداکارہ ماہ نور نے اپنے کیرئیر میں خوبصورت چینج لیتے ہوئے گلوکاری اور نعت خوانی میں قدم رکھ دیا انہوں نے گزشتہ روز دو نعتیں ریکارڈ کروائیں اور نعتوں کی عکسبندی باری سٹوڈیو لاہور میں کی گئی ،نعتوں کی عکسبندی مکمل کرانے کے بعد ماہ نور اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ شریف کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچ گئی ،روانگی سے قبل ماہ نور نے شو ٹنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو میں بتایا کی نعت شریف پڑھنے کی بچپن سے خواہش تھی جو اللہ پاک کے کرم سے پوری ہو گئی اور نعتیں جلد ریلیز کرا دونگی ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گلوکاری اور نعت خوانی کے شعبہ میں اپنی فیملی اور دوستوں کی مشاورت قدم رکھا ہے ،ماہ نور نے مزید کہا کہ شروع سے ہی میری والد نے میرا بھر پور ساتھ دیا اور میرے شوہر بھی بھر پور ساتھ دے رہے ہیں میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے میری ماں کا ساتھ اور بے حد پیار ملامیں جو بھی کام کرتی ہوں اپنی والدہ کی مشاورت سے ہی کرتی ہوں۔