مہمند کے معصوم فرشتہ کو انصاف دلانے کے لیے چکدرہ میں احتجاجی مظاہرہ

بدھ 22 مئی 2019 16:47

مہمند کے معصوم فرشتہ کو انصاف دلانے کے لیے چکدرہ میں احتجاجی مظاہرہ
دیر پائین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) علاقہ تھانہ چکدرہ پرائیویٹ کالج گندھارا کے طلبہ کا مہمند کے معصوم فرشتہ کو انصاف دلانے کے لیے احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا جس میں عرفان اللہ صدر آور وا یس پرنسپل ظہور السلام شامل تھی. اس موقع پر گندھارا کالج کے طلباء منڈونو سے مارچ کرتے ہوئے پریس کلب چکدرہ کے سامنے نعرہ بازی کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے مجرمان کو گرفتار کیفرکردار تک پہنچائے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور کتبے اٹھائے رکھے تھے جس پر معصوم فرشتہ کے لیے انصاف کے نعرے درج تھے کہا کہ حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے اور انصاف کے تقاضے پورے کرکے عوام کو ہر قسم سہولت اور ریلیف دینے کے وعدوں کو ایفا کریں۔ احتجاج ریکارڈ کرکے طلباء پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :