الخدمت کے تحت عالمی یوم یتامیٰ پر تقریب کا اہتمام، بچوں میں تحائف تقسیم

بدھ 22 مئی 2019 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) الخدمت کے آرفن کیئر پروگرام میں رجسٹرڈٖ بچوں کیلئے ’’عالمی یوم یتامیٰ‘‘ پر لیاری میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سینئر منیجر آرفن فیملی اسپورٹ عنایت اللہ اسماعیل، الخدمت خواتین کے شعبہ کفالت یتامیٰ کی ذمہ دار نادیہ بانو، الخدمت آرفن کیئر پروگرام کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

نادیہ بانو نے بچوں کی ماؤں سے تفصیلی ملاقات کی اور بچوں کی تعلیم اور تربیت سے متعلق دریافت کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں بچوں کو رمضان کی اہمیت اور فضیلت سے آگاہ کیا گیا۔ بچوں کو روزہ بھی افطار کروایا گیا اور تحائف تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر عنایت اللہ اسماعیل نے کہا کہ الخدمت اس وقت شہر کراچی میں 1105 یتیم بچوں کی دیکھ بھال کر رہی ہے، اس پروگرام کے تحت ان بچوں کی پڑھائی کے ساتھ ان کی کردار سازی بھی کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت کی کوشش ہے کہ آج یہ چھوٹے بچے کل اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقبل میں اس ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کے قابل ہو سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :