Live Updates

شریف برادران کسی تیسرے کے ذریعے سے ڈیل کرنے پر تیار

کرپشن والے پیسے واپس کرنا چاہتے ہیں لیکن رسیدیں نہیں دینا چاہتے۔ پی ٹی آئی وزیر کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 22 مئی 2019 16:26

شریف برادران کسی تیسرے کے ذریعے سے ڈیل کرنے پر تیار
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22مئی2019) شریف برادران کسی تیسرے کے ذریعے سے ڈیل کرنے پر تیار ہو گئے ہیں۔اس بات کا دعویٰ پنجاب کے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ کرپشن والے پیسے واپس کرنا چاہتے ہیں لیکن رسیدیں نہیں دینا چاہتے۔میاں برادران کسی تیسرے کے ذریعے ڈیل کو تیار ہیں،مگر ان کا بنیادی مسئلہ اپنے بچوں کی سیاست بچانے کا ہے۔

صمصام بخاری کا مزید کہنبا تھا کہ عمران خان عزم ہے کہ کرپشن میں کسی کو معافی نہیں ملے گی۔جن کے پیسے نک رہے ہیں انہیں اتنے صفر نہیں لگانے آتے۔ڈیل کے حوالے سے نواز لیگ کا ٹریک سب کے سامنے ہے۔ماضی کی طرف شہباز شریف نے ایک بار پھر سے راہ فرار اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان سچے ثابت ہوئے، لوٹ مارے کرنے والے ایک ہیں۔صمصام بخاری نے کہا کہ یہی تبدیلی ہے کہ کرپٹ عناصر کھل کر بےنقاب ہو گئے ہیں۔

کسی کو معافی نہیں ملے گی سب کو جواب دہ ہونا ہے۔خیال رہے سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن اور حکومت کے درمیان ڈیل طے کیے جانے کی کوششوں سے متعلق گزشتہ کچھ عرصے سے کافی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن مسلسل این آر او حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن ڈیل یا این آر او حاصل کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبروں کی تردید کرتی آئی ہے۔

تاہم اس حوالے سے میڈیا ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ن واقعی میں ریلیف کے حصول کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔ کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اپنی جماعت خاص کر اپنے خاندان کیلئے ریلیف کے حصول کیلئے ہی لندن گئے ہیں۔ جبکہ کچھ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہباز شریف کا لندن چلے جانا ہی ڈیل کا حصہ ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات