Live Updates

پاکستان نئی پٹرولیم پالیسی پر کام کر رہا ہے۔ وزیراعظم

پاکستان میں تیل کی تلاش کا شعبہ ماضی میں نظرانداز ہوتا رہا،تیل تلاش کرنے والی کمپنیوں کو سہولیات دی جائیں گی۔ وزیراعظم عمران خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 22 مئی 2019 16:46

پاکستان نئی پٹرولیم پالیسی پر کام کر رہا ہے۔ وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مئی 2019ء) : وزیراعظم عمران خان سے سی ای او کویتی آئل کمپنی نے ملاقات کی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نئی پٹرولیم پالیسی پر کام کر رہی ہے۔پاکستان میں تیل کی تلاش کا شعبہ ماضی میں نظرانداز ہوتا رہا۔تیل تلاش کرنے والی کمپنیوں کو سہولیات دی جائیں گی۔

جب کہ دوسری جانب ں پاکستان کی سمندری حدود سے تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے کام کے حوالے سے قوم کو ایک نئی امید دے دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین ارضیات کی رائے میں کیکڑا 1 کے مقام پر ڈرلنگ کے تائج کسی بھی اعتبار سے مایوس کن نہیں ہیں۔ سمندری حدود میں کیکڑا 1 کے مقام پر توانائی کے ذخائر کی تلاش کا کام مکمل طور پر ناکام نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

جس مقام پر ڈرلنگ کی گئی وہاں آس پاس توانائی کے ذخائر موجود ہیں، کسی دوسری جگہ پر ڈرلنگ کرکے ذخائر تک رسائی حاصل کرنے امکان اب بھی موجود ہے۔ جو ابتدائی معلومات میڈیا پر آئی ہیں اس کے مطابق اس بات میں اب کوئی شبہ نہیں کہ یہاں منبع موجود ہے، یہاں ذخیرہ کرنے والی چونے کے پتھر کی مسامدار چٹانیں بھی موجود ہیں۔ یہ مسام ملے ہوئے ہیں اس لئے ان میں موجود تیل و گیس کو حرکت میں لانا مشکل نہیں، غیر مسامدار چٹانوں نے ذخیرے کا احاطہ کیا ہوا ہے۔

یہ معلومات ملی ہیں کہ ذخیرے کے اوپر کے حصے میں گیس کے آثار ہیں جس کے نیچے پانی ہے، یعنی بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ گیس سے بھری چٹان کی موٹائی اتنی نہیں کہ یہاں سے تجارتی بنیادوں پر گیس نکالی جاسکے۔ تاہم کیکڑا سے ملنے والی معلومات نے امیدو اعتماد کی نئی شمع روشن کی ہے جس کی روشنی میں نئے کنویں کیلئے جگہ کا تعین زیادہ باوثوق انداز میں کیا جاسکے گا۔ اب ماہرین کو زیر زمین پانی کے پھیلاؤ اور ان گیلی چٹانوں کی ڈھلان کا اندازہ کرنا ہے تاکہ نیا سوراخ وہاں کیا جائے جہاں گیس سے بھری چٹانوں کی موٹائی زیادہ ہو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات