ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اورمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،20ملزمان گرفتار

بدھ 22 مئی 2019 17:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) راولپنڈی پولیس نے 24گھنٹوں کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاورمنشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئی20ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ نصیر آباد پولیس نے سانول سے 1پستول 30بور معہ3روند،تھانہ سول لائن پولیس نے جہانزیب سے 1پستول 30بور معہ4روند ،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے اویس سے 1پستول 30بور معہ3روند،حذیفہ سے 1پستول30بور معہ4روند،حمزہ سی1پستول 30بور ،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ارسلان سے 1پستول 30بور ،دلاور سی1پستول 30بورمعہ3روند،تھانہ روات پولیس نے اسماعیل سے 1پستول30بور معہ5روند،حنیف سے 1پستول30بور معہ6روند،تھانہ کلرسیداں پولیس نے خلیل سے 1پستول 30بور معہ4روند،تھانہ پیرودھائی پولیس نے نعیم سی1پستول30بور معہ2روند،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے طاہر سے 1500گرام چرس،تھانہ نیوٹائون پولیس نے حبیب سے 1350گرام چرس،تھانہ بنی پولیس نے عاقب سے 140گرام چرس،تھانہ مری پولیس نے یاسر سی210گرام چرس،تھانہ کلرسیداں پولیس نے مظہر سے 400گرام چرس،افتخار سے 210گرام چرس،تھانہ سول لائن پولیس نے کامران سے 15لیڑ شراب،تھانہ رتہ امرال پولیس نے خاور سے 15لیڑ شراب جبکہ تھانہ گنج منڈی پولیس نے عرفان سے 8لیڑ شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔