''بلین ٹری سونامی'' نے جنگلات کی بحالی اور توسیع کے حوالے سے اپنے تمام مقاصد کو مکمل کیا ہے، ملک امین اسلم

بدھ 22 مئی 2019 17:12

''بلین ٹری سونامی'' نے جنگلات کی بحالی اور توسیع کے حوالے سے اپنے تمام ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ ''بلین ٹری سونامی'' دنیا میں پہلا منصوبہ بن گیا ہے، جس نے جنگلات کی بحالی اور توسیع کے حوالے سے اپنے تمام مقاصد کو مکمل کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل بائیو ڈائیورسٹی ڈے کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے بہت ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں،جس کی وجہ سے معیشت کو بھی سہارا ملا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے نے نہ صرف صوبہ خیبر پختون خواہ بلکہ پورے پاکستان میں بائیو ڈائیورسٹی کے تحفظ کے حوالے سے مدد دی ہے۔تقریب سے صوبائی سیکرٹری جنگلات و ماحولیاتی اور وائلڈ لائف خیبر پختونخواہ سید نظر حسین شاہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نظرانداز شدہ علاقوں سے’’ بلین ٹری‘‘ منصوبہ شروع کیا گیا اور ان علاقوں کی زمین کی بحالی بھی کی گئی ہے۔تقریب کے آخر میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے ماحول پر ’’ بلین ٹری سونامی‘‘ کے اثرات کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :