بیگناہ کشمیریوںکا خون رائیگاں نہیں جائے گا،آصف محمود کمبوہ

بدھ 22 مئی 2019 17:12

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) جماعت اسلامی سٹی کے امیر آصف محمود کمبوہ نے کہاہے کہ کشمیر میں آئے رو ز شہادتوں اور تشدد کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہورہاہے جو ناقابل برداشت ہے،بیگناہ کشمیریوںکا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستانی عوام ہر سطح اور فورم پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں ،ا خبا رنویسوںسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کشمیر میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور نہتے مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ برداشت سے باہر ہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

شہادتوںکا یہ سلسلہ ماہ صیام میں بھی جاری ہے کشمیریوں کاخون سڑکوں پر بہہ رہاہے نہتے مسلمانوں کو بے گناہ جیلوں میں بندکرکے حق خودارادیت کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ مائوں ‘بہنوں اور بیٹیوں کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے ۔ اقوام عالم خاموشی کابت توڑ کر کشمیریوںکے پیدائشی حق اور چارٹر آف کشمیر کے تحت ایکشن لیں۔