وہاڑی: عید سے قبل مستحق لوگوں میں زکوٰة تقسیم کی جائے گی: ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

عرفان علی کاٹھیا نے زکوٰة کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت کے دوران معاملات کا جائزہ لیا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 22 مئی 2019 17:26

وہاڑی: عید سے قبل مستحق لوگوں میں زکوٰة تقسیم کی جائے گی: ڈپٹی کمشنر ..
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،22 مئی 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حسین رجانہ) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے کہا ہے کہ حکومت غریبوں،بیواو¿ں،ناداروں اور ضرورت مندوں کے مالی مسائل حل کرنے کے لئے مختلف وسائل زیر کار لارہی ہے جس سے ان کے مالی حالات بہتر ہوسکیں اور وہ ایک باعزت طریقے سے زندگی گزارسکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں زکوٰة کمیٹیوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر اے ڈی سی جنرل قمرالزمان قیصرانی، ڈسٹرکٹ زکوٰة آفیسر طاہر محموداور ایم این ایز کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ زکوٰة کمیٹیوں کی تشکیل کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عید سے پہلے مستحق لوگوں میں زکوٰة تقسیم کی جاسکے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ زکوٰة کمیٹیوں کے تشکیل میں غیرجانبدار لوگوں کو شامل کیا جائے تاکہ کوئی بھی مستحق زکوٰة سے نہ رہ جائے۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ جن حلقوں میں زکوٰة کمیٹی کے ممبران منتخب کیے جاچکے ہیں ان کا فوری طور پر نوٹیفیکشن جاری کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ مستحق لوگوں کی لسٹوں کوجلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ان لوگوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :