دارالصحت اسپتال اور نشوا کے والد میں مصالحت ہو گئی

50 لاکھ روپے سالانہ نشوا ٹرسٹ کو دئیے جائیں گے، معاہدہ طے پا گیا،نشوا کے والد نے مقدمہ واپس لینے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 22 مئی 2019 17:29

دارالصحت اسپتال اور نشوا کے والد میں مصالحت ہو گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 مئی 2019ء) : نشوا کیس میں دارالصحت اسپتال اور نشوا کے والد میں مصالحت ہو گئی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دارالصحت اسپتال اور نشوا کے والد میں میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔ نشوا کے والد نے مقدمہ واپس لینے کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔نشوا کے والد نے تھانے میں بیان حلفی بھی جمع کروا دیا ہے۔

نشوا ٹرسٹ کی سفارش پر سالانہ دو بچوں کو فل اسکالرشپ دی جائے گی،نشوا کے نام سے اسپتال میں بچوں کا وارڈ قائم کیا جائے گا۔اس کے علاوہ دارالصحت انتظامیہ میڈیا کے سامنے آ کر اپنی غفلت کا بھی اعتراف کرے گا۔نشوا کے والد اور اسپتال انتظامیہ کچھ دیر میں پریس کانفرس بھی کریں گے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ طے کیے جانے والے معاہدے میں 50 لاکھ روپے سالا نشوا ٹرسٹ کو دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے 6 اپریل کو9 ماہ کی ننھی نشوا کو گلستان جوہر میں واقع دارالصحت اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں وہ غلط انجکشن لگنے کے بعد سے دماغی طور پر مفلوج ہوگئی تھی۔اس کے بعد نشوا کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع اسپتال میں داخل کروایاگیا جہاں 22 اپریل کو وہ دم توڑ گئی۔ کراچی میں غلط انجکشن سے متاثر ہونے والی بچی نشوا 22 اپریل کو انتقال کر گئی تھی۔

نشوا کئی روز تک دارلصحت اسپتال میں زیرعلاج رہی جس کے بعد نشوا کو لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ کراچی میں غلط انجکشن سے متاثر ہونے والی بچی نشوا 22 اپریل کو انتقال کر گئی تھی۔ نشوا کئی روز تک دارلصحت اسپتال میں زیرعلاج رہی جس کے بعد نشوا کو لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں نشوا کے کیس کی سماعت ہوئی،جس میں عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزمان ڈاکٹر عطیہ اور ڈاکٹر شرجیل کی ضمانت منسوخ کر دی البتہ دونوں ملزمان کمرہعدالت سے فرار ہو گئے۔د دارالصحت ہسپتال بند کر دیا گیا تھا تاہم بعدازاں سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ہسپتال کو کھول دیا گیا تھا۔