بنوں ۔ پولیو ورکرز ہمارا سرمایہ ہے اور حکومت ان کا ہر طرح سے خیال رکھتی ہے،ڈپٹی کمشنربنوں

بدھ 22 مئی 2019 17:44

بنوں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر عطاء الرحمن پولیو آفیسر فریدون خان کے خاندان کو ایک ملین روپے کا چیک دیتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز ہمارا سرمایہ ہے اور حکومت اس کا ہر طرح سے خیال بھی رکھتی ہے اور ان کی سیکورٹی اور فلاح و بہبود پر بھی توجہ دیتی ہے اکتوبر 2018 میں ہمارے ایک پولیو آفیسر فریدون خان کی ایک حادثے میں موت واقع ہوئی جس کا ہمیں دلی دکھ اور افسوس ہے اور ہماری ہمدردیاں ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں متوفی کی موت کا کوئی ازالہ نہیں ہوسکتا لیکن خاندان کی داد رسی کیلئے حکومت کی طرف سے ایک ملین روپے کا چیک دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :