Live Updates

چئیرمین بورڈ آف انوسمنٹ ہارون شریف نے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم عمران خان سے کسی بات پر کوئی اختلاف نہیں۔ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا۔ ہارون شریف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 22 مئی 2019 17:50

چئیرمین بورڈ آف انوسمنٹ ہارون شریف نے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 مئی 2019ء) چئیرمین بورڈ آف انوسمنٹ ہارون شریف نے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو جہاں ایک طرف مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے وہیں وزیراعظم عمران خان کو دیگر حکومتی مسائل بھی درپیش ہیں۔جہاں ایک طرف انہوں نے خود کابینہ میں تبدیلی کی وہیں اب استفعیٰ بھی آنا شروع ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چئیرمین بورڈ آف انوسمنٹ ہارون شریف نے استعفیٰ دے دیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ موجود حالات میں کام کرنا مشکل ہو جائے گا۔ ہارون شریف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے کسی بات پر کوئی اختلاف نہیں ۔ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ہارون شریف نے مزید کہا کہ میں نے عمران خان کو استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تھی۔واضح رہے ہارون شریف کو تحریک انصاف کی حکومت میں چئیرمین بورڈ آف انوسمنٹ تعینات کی گیا تھا۔تاہم اب چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات