مخالف ٹیموں کے بائولرز اب بھی مجھ سے خوفزدہ ہیں، کرس گیل

بدھ 22 مئی 2019 18:19

مخالف ٹیموں کے بائولرز اب بھی مجھ سے خوفزدہ ہیں، کرس گیل
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل نے کہا ہے کہ مخالف ٹیموں کے بائولرز اب بھی مجھ سے خوفزدہ ہیں لیکن یہ بات بھی درست ہے کہ بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے میرے لئے اب نوجوان بائولرز کو کھیلنا آسان نہیں رہا، کیریئر کے آخری ورلڈ کپ کو یادگار بنانے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ گیل پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کا اعزاز حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

گیل نے اپنے بیان میں کہا کہ جارحانہ بیٹنگ انداز کی وجہ سے مخالف ٹیموں کے بائولرز اب بھی مجھ سے خوفزدہ ہیں، اگر آپ کیمرے کے سامنے ان سے سوال کریں گے تو یقیناً ان کا جواب نہ میں ہو گا لیکن اگر آپ کیمرے کے بغیر ان سے پوچھیں گے تو وہ کہیں گے ہاں، یہ خطرناک بیٹسمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ فاسٹ بائولرز کے خلاف انجوائے کرتا ہوں، میرے پاس اب ثابت کرنے کیلئے کچھ نہیں، ورلڈ کپ میں مداحوں کو اپنی بیٹنگ سے لطف اندوز کرنا اور ٹیم کو عالمی ٹائٹل جتوانا ہدف ہے اور اس کیلئے خوب جان لڑائوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں یہاں پر یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ شائقین کی محبت کی وجہ سے میں اس عمر میں بھی کرکٹ کھیل رہا ہوں ورنہ شاید میں کئی سال پہلے کرکٹ میدانوں کو خیرباد کہہ چکا ہوتا۔

متعلقہ عنوان :