راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آئندہ دو سے تین روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

بدھ 22 مئی 2019 18:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آئندہ دو سے تین روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب (ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن)، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، قلات، ژوب، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جمعرات کے روز خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، پنجاب (ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی ڈویژن)، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، قلات، ژوب ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم کوئٹہ، قلات، ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ، لاڑکانہ، بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان میں قلات13، خضدار 07، ژوب 05، پنجگور، کوئٹہ01، خیبرپختونخوا میں دیر 05، پٹن 04، سندھ میں لاڑکانہ02، موہنجوداڑو 01، پنجاب میں بہاولنگر 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔