گوجرانوالہ، قرآن مجید کے نور سے نوجوانوں کے سینو ں کو منور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پروفیسر محمد سلیم مغل

بدھ 22 مئی 2019 18:33

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) قرآن مجید کے نور سے نوجوانوں کے سینو ں کو منور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم ریجنل ڈائریکٹر سپیریئر گروپ آف کالجز پروفیسر محمد سلیم مغل نے سپیریئر کالج مین کیمپس جی ٹی روڈ میں منعقدہ مقابلہ حسن قرآت حمد و نعت رسول مقبول ﷺ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پروائس پرنسپل پروفیسر فہد نعمان، پروفیسر خواجہ عاشق حسین ، پروفیسر قاری ساجد، پروفیسر طارق قوئیِ حافظ منیر احمد مغل ایڈووکیٹ ٖ نے بھی خطاب کیا۔ ان مقابلہ جات میں ججز کے فرائض پروفیسر قاری ساجد، پروفیسر طارق قوئی، پروفیسر نوید اقبال مجددی نے سر انجام دیئے۔ مقابلہ حسن قرآت حمد و نعت رسول مقبول ﷺ میں سپیریئر کالجز گوجرانوالہ زون کے کیمپسز مریدکے،کامونکی،گوجرانوالہ سٹی، وزیرآباد، منڈی بہاوالدین،ملکوال،قلعہ دیدار سنگھ کی طالبات نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر محمد سلیم مغل نے مزید کہا کہ مقابلہ جا ت برا ئے حسن قرآت و نعت کے انعقاد کا مقصد طلبا میں غیر نصا بی سر گر میو ں کا شعور اجاگر کر نااور ان کا ٹیلنٹ سا منے لا نا ہے۔ آخر میں پوزیشن ہولڈرز طالبات کو مہمان خصوصی پروفیسر محمد سلیم مغل نے ٹرافی، کیش پرائز انعامات دیئے۔

متعلقہ عنوان :