پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے دورہ سے سیکھنے کاکافی موقع ملے گا ،روحیل نذیر

بدھ 22 مئی 2019 18:58

پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے دورہ سے سیکھنے کاکافی موقع ملے ..
لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر نے کہا ہے کہ سری لنکا کے دورہ سے قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم کو کافی سیکھنے کا موقع ملے گا اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار آئے گا ۔

(جاری ہے)

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے اور سر ی لنکا میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔سری لنکا میںموسمی کنڈیشنز سے فرق نہیں پڑے گا کیونکہ پاکستان میں بھی گرمی میں پریکٹس کرچکے ہیں اور انشاء اللہ جیت کر واپس آئیں گے ۔روحیل نذیر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کافی باصلاحیت کھلاڑی ہیں جو کہ مستقبل میں پاکستانی ٹیم میں جگہ بناسکتے ہیں ۔