Live Updates

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس، آئندہ بجٹ اور ترقیاتی پروگرام کے اہم خد و خال کا جائزہ لیا گیا

بجٹ عوام کی امنگوں کا ترجما ن ہوگا، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جائے گا‘ عثمان بزدار

بدھ 22 مئی 2019 18:58

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس، آئندہ بجٹ اور ترقیاتی پروگرام کے اہم ..
لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا ‘اجلاس میں آئندہ مالی سال 2019-20ء کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اہم خد و خال کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا بجٹ عوام کی امنگوں کا ترجما ن ہوگا‘بجٹ میں نئے پاکستان کی حقیقی جھلک نظر آئے گی‘وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کریںگے۔

انہوںنے کہا کہ غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیںگے اورایسے اقدامات تجویز کیے جائیں جن سے وسائل میں اضافہ ہواورعام آدمی کو ریلیف ملے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ روایتی طریقہ کار ترک کر کے منفردانداز سے وسائل میں اضافے کیلئے کام کیاجائے اور معاملات کو بہتر انداز سے آگے بڑھانے کیلئے آؤٹ آف دی باکس حل سامنے لائے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پنجاب میں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دیا جائے گااوراس مقصد کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔انہوںنے کہا کہحقیقت پسندانہ ترقیاتی پروگرام میں صوبے کے عوام کی ضروریات کو ترجیح دی جائے گی جبکہ جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

پنجاب میں خوشحالی اور ترقی کا نیا باب کھلے گا‘سماجی شعبے کی بہتری کیلئے نئے اقدامات کریںگے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کو آئندہ مالی سال کے بجٹ اورسالانہ ترقیاتی پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت، مشیر اقتصادی امور و پلاننگ ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات