وزیراعلیٰ کی زیرصدارت صوبے کے وسائل میں اضافے کیلئے سفارشات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس

بدھ 22 مئی 2019 18:58

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت صوبے کے وسائل میں اضافے کیلئے سفارشات کا جائزہ ..
لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلی آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں صوبے کے وسائل میں اضافے کے لئے تجاویزاورسفارشات کا جائزہ لیا گیا-وزیراعلی عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی تعمیر نو کیلئے صوبے کے مالی وسائل میں اضافہ ناگزیر ہے‘ملک وقوم کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں‘ عوام کے مفادات کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوںنے کہا کہ فلاح عامہ کے منصوبوں کیلئے مزید وسائل مہیا کئے جائیں گے اورقومی وسائل عوام پر ہی خرچ ہوںگے‘صوبے میں تاجروں اورصنعتکاروں کو سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ صوبے کے وسائل میں اضافے کیلئے تجاویزاورسفارشات کا جائزہ لے رہے ہیں ،ہمارا ہر قدم عوام کے مفاد کیلئے ہی-صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ، میاں اسلم اقبال، مخدوم ہاشم جواں بخت، مراد راس، محسن لغاری، ملک محمد انور، حافظ ممتاز احمد، ڈاکٹر یاسمین راشد، سید حسین جہانیاں گردیزی، محمد جہانزیب خان کھچی، مشیر اقتصادی امور و پلاننگ سلمان شاہ، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل، متعلقہ محکموںکے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔