فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کسٹمز خودکار طریقہ کار وی بوک ، نیشنل بینک کاکیپیٹل مارکیٹ گروپ کو الیکٹرانک ذریعہ سے لنک کرنے کا فیصلہ

بدھ 22 مئی 2019 19:23

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کسٹمز خودکار طریقہ کار وی بوک ، نیشنل بینک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز خودکار طریقہ کار وی بوک اور نیشنل بینک آف پاکستان کا خزانہ اور کیپیٹل مارکیٹ گروپ کو الیکٹرانک ذریعہ سے لنک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسی بھی ملک کی طرح پاکستان کی بین الاقوامی تجارت کا ادائیگی کا نظام بھی بین الاقوامی کرنسی میں کیا جاتا ہے۔ درآمدی اشیاء کی قیمت کو کسی بھی بڑی شرح مبادلہ کرنسی جو کہ نیشنل بینک آف پاکستان سے منظور شدہ ہو کو پاک کرنسی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

موجودہ نظام کے تحت پاکستان کسٹمز مختلف کرنسیوں کے شرح مبادلہ کو خزانہ اور کیپیٹل مارکیٹ گروپ آفس سے روزانہ کی بنیاد پر حاصل کیا جاتا ہے جو کہ نیشنل بینک آف پاکستان کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کیاجاتا ہے۔

(جاری ہے)

پھر اس کو کسٹمز کے خودکار نظام وی بوک میں ٹرانسفر کیا جاتا ہے تاکہ درآمدی اشیا کی قیمت کو مد نظر رکھ کر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کا تخمینہ لگایا جا سکے۔

اس نظام کی بہتری کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز خودکار طریقہ کار وی بوک اور نیشنل بینک آف پاکستان کا خزانہ اور کیپیٹل مارکیٹ گروپ کو الیکٹرانک زریعہ سے لنک کرنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ بڑی کرنسیوں کے شرح مبادلہ کو روزانہ کی بنیاد پر وی بوک میں براہ راست اپلوڈ کر دیا جائے۔ اس سلسلے میں ضروری ہدایات ڈائریکٹر ریفارمز اور آٹو میشن کراچی کو جاری کردی گئی ہیں۔ توقع ہے کہ اس اصلاحی قدم سے نظام کی بہتری ممکن ہو گی اور غلطیوں سے نجات پایا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :