بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی،مقامی مارکیٹ میں سونا 800روپے تولہ سستا ہوگیا

بدھ 22 مئی 2019 19:51

بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی،مقامی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونا800روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں2ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1276ڈالرسے گھٹ کر1274ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں800روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں686روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت72100روپے سے گھٹ کر71300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت61814روپے سے گھٹ کر61128روپے ہوگئی۔بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔