Live Updates

موجودہ حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں وہ خود اپنے وزن سے گرے گی، نبیل گبول

عمران خان قوم سے لیے گئے ہر وعدے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، ان کے فیصلے ذاتی نہیں ہیں، یہ پاکستان کے سب سے کمزور وزیراعظم ہیں،خصوصی گفتگو

بدھ 22 مئی 2019 20:07

موجودہ حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں وہ خود اپنے وزن سے گرے گی، نبیل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااور سابق وفاقی وزیر نبیل گبول نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں وہ خود اپنے وزن سے گرے گی،عمران خان قوم سے لیے گئے ہر وعدے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، ان کے فیصلے ذاتی نہیں ہیں، یہ پاکستان کے سب سے کمزور وزیراعظم ہیں۔خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے کہاکہ ہمارا نعرہ ہے غریب کو بچائو اور ملک کو بھی بچائو، عمران خان کی حکومت نے غریبوں کا تباہ کردیا ہے، عمران خان کی حکومت صرف سات ووٹوں پر کھڑی ہے گرانا بڑی بات نہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اب لوگ سڑکوں پر آئیں گے سول نافرمانی بھی ہوگی، اے پی سی میں حکومت گرانے کا فیصلہ ہوجائے گا، یہ حکومت 2020تک نہیں رہے گی نیا وزیراعظم آئیگا۔نبیل گبول نے کہاکہ چیئرمین نیب نے جو گفتگو کی ہے وہ عمران خان کی زبان لگ رہی تھی، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بیرون ملک جانے پر شہبازشریف سے متعلق باتیں کیں،انہوں نے اپنے انٹرویو میں سیاسی باتیں کیں۔انہوں نے کہا کہ کیا چیئرمین نیب کو سیاسی گفتگو کرنے کا اختیار ہی کیا چیئرمین نیب کو یہ کہنا زیب دیتا ہے کہ ریفرنس تیار ہی نیب کو چاہئے بیانات ترجمان کے ذریعے جاری کرے، چیئرمین نیب نے سیاستدانوں کو چور کہہ دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات