احتساب عدالت نے ڈاکٹر بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا

آئندہ سماعت پر بریت کی درخواستوں پر بحث مکمل ہو جائے تو اکٹھے فیصلہ کر لوں گا، جج ارشد ملک

بدھ 22 مئی 2019 20:14

احتساب عدالت نے ڈاکٹر بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ ایک بار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) اسلام آبادکی احتساب عدالت نے ڈاکٹر بابر اعوان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جج ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی تاہم بریت کی دیگر درخواستوں پر سماعت نہ ہو سکی۔ جج ارشد ملک نے کہاکہ آئندہ سماعت پر بریت کی درخواستوں پر بحث مکمل ہو جائے تو اکٹھے فیصلہ کر لوں گا۔انہوںنے کہاکہ بریت کی دیگر درخواستوں پر دلائل بھی 31 مئی کو ہی ہوگی۔بعد ازاں مزید ریفرنس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔