پیپلز پارٹی کا دس سالہ بچی فرشتہ کے قتل اور زیادتی کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کااعلان

فرشتہ گمشدگی کی ایف آئی آر میں تاخیر کیوں کی گئی،صرف نوٹس لینے سے فرشتہ اور لواحقین کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا، شیری رحمن

بدھ 22 مئی 2019 20:14

پیپلز پارٹی کا دس سالہ بچی فرشتہ کے قتل اور زیادتی کا معاملہ پارلیمان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے دس سالہ بچی فرشتہ کے قتل اور زیادتی کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ فرشتہ گمشدگی کی ایف آئی آر میں تاخیر کیوں کی گئی،صرف نوٹس لینے سے فرشتہ اور لواحقین کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا۔ ایک بیان میں سینٹ میں پارلیمانی لیڈر شیری رحمن نے کہا کہ دس سالہ معصوم بچینفرشتہ کو اسلام آباد سے اغوا کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت پولس نظام میں تبدیلی کے دعوے کرتی ہے۔ شیری رحمان نے کہاکہ تین دن تک فرشتہ کا خاندان تھانے کے چکر لگاتا رہا ۔شیری رحمان نے کہاکہ فرشتہ گمشدگی کی ایف آئی آر میں تاخیر کیوں کی گئی۔شیری رحمان نے کہاکہ صرف نوٹس لینے سے فرشتہ اور لواحقین کے ساتھ انصاف نہیں ہوگا۔انہوںنے کہاکہ بتایا جائے واقعہ میں ملوث لوگ کون ہیں ۔انہوںنے کہاکہ حکومت مجرموں پر پردہ ڈالنے سے گریز کرے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی فرشتہ قتل کیس میں حکومت سے انصاف کا مطالبہ کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ فرشتہ قتل اور زیادتی کا معاملہ پارلیمان میں اٹھائینگے۔