لیگی کارکنان کی شریف خاندان کی مشکلات کے خاتمے کیلئے اجتماعی دعا

بدھ 22 مئی 2019 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی جانب سے شریف خاندان کی مشکلات کے خاتمے کے لئے اجتماعی دعاکرائی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی جو نہ صرف حمزہ شہباز کی ضمانت میں توسیع کیلئے دعائیں کرتے رہے بلکہ اس موقع پر شریف خاندان کی مشکلات کے خاتمے کے لئے اجتماعی دعابھی کرائی گئی ۔کارکن وقفے وقفے سے اپنی قیادت کے حق میں نعرے بھی لگاتے رہے۔