ہنزہ کے مرزا علی نے مائونٹ ایورسٹ سر کرلیا

بدھ 22 مئی 2019 20:52

ہنزہ کے مرزا علی نے مائونٹ ایورسٹ سر کرلیا
ہنزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) کوہ پیما مرزا علی نے مائونٹ ایورسٹ سر کرلیا، ہنزہ کے علاقے شمشال سیتعلق رکھنے والے کوہ پیما نے ارات 2 بجے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کی۔

(جاری ہے)

الپائن کلب پاکستان کے سیکریٹری کرار حیدرری کیمطابق کوہ پیما مرزا علی نے بدھ کی رات 2 بجے مائونٹ ایورسٹ کی انتہائی بلندی پر قدم رکھ کر اپنی مہم جوئی مکمل کی۔وہ مائونٹ ایورسٹ کو سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے بھائی ہیں۔ مرزا علی 2013 میں مہم جوئی کیدوران اپنی بہن کی ٹیم میں شامل تھے، لیکن کیمپ 4 سے ہی واپس ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :