ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ یکم جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا

ْقومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان قومی بیس بال چمپئن شپ کے بعد کیا جائے گا، سید فخر علی شاہ

بدھ 22 مئی 2019 20:57

ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ یکم جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ رواں سال یکم جولائی سے سری لنکا کے دارالحکومت میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، میزبان سری لنکا، بھارت، عراق، ایران اور نیپال کی ٹیمیں شامل ہیں اور یہ ٹورنامنٹ 6 جولائی تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے تمام تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان قومی بیس بال چمپئن شپ کے بعد کیا جائے گا۔ چمپئن شپ 10 جون سے ملتان شروع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائیگا۔