مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے کولگام میںدوکشمیری نوجوا ن شہید کر دیئے

قابض فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے گوپال پورہ میں بدھ کو علی الصبح محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا

بدھ 22 مئی 2019 21:17

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران بدھ کو ضلع کولگام میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے گوپال پورہ میں بدھ کو علی الصبح محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی پولیس کے ایک سینئر افسر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ یہ نوجوان عسکریت پسند تھے جو فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارا گئے۔آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ قابض انتظامیہ نے نوجوانوں کی شہادت کے بعد کولگام اور شوپیاں کے اضلاع میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کر دی۔