بائیو ڈاورسٹی کے عالمی دن پر کے پی مین بلین ٹری پراجیکٹ کے اثرات پر مبنی رپورٹ جاری کر دی گئی

انسان نباتات اور حیاتات کے لئے خطرہ بنتا جا رہا ہے،بلین ٹری پراجیکٹ پورے پاکستان میں لے کر جائیں گے، امین اسلم

بدھ 22 مئی 2019 21:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) بائیو ڈاورسٹی کے عالمی دن پر کے پی مین بلین ٹری پراجیکٹ کے اثرات پر مبنی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ بدھ کو وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے رپورٹ کا اجرا کیا۔جاری کی گئی رپورٹ خیبر پختونخواہ میں سرسبز و شاداب پاکستان پروگرام کی افادیت کا احاطہ کرتی ہے۔

امین اسلم نے کہاکہ بائیو ڈایورسٹی بہت اہم مسئلہ ہے جو ایک دن میں ختم نہیں ہو سکتا، صحت مند زندگی کے لیے صحت مند ماحول بہت ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلین ٹری سونامی ایک تحفہ ہے،دو تین دہائیوں سے ہم ساتھ فیصد اہم سپیشز کو کھو چکے ہیں جسکی وجہ انسان ہے۔ انہوںنے کہاکہ 2020 میںدنیا دیکھے گی کہ پاکستان نے قدرتی حسن کی بحالی کیلئے کیا کچھ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دو فیصد درخت خیبر پختون خواہ میں بڑھانا اہم مقصد ہے،پی سی ون پہلا حکومت کا پراجیکٹ تھا جو بیس ملین سے شروع ہوا۔انہوںنے کہاکہ بلین ٹری وہ پراجیکٹ ہے جس کیلئے ڈبیلو ڈبیلو ای کو مانٹرینگ کے لئے بلایا،یہ پراجیکٹ ہے جو سیاست سے بالاتر ہے۔انہوںنے کہاکہ بلین ٹری پراجیکٹ پورے پاکستان میں لے کر جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ انسان نباتات اور حیاتات کے لئے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جنگلات لگانے سے فضا میں کاربن کی مقدار کم ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ یہ پراجیکٹ صرف خیبر پختون خواہ, کے علاقے بلکہ پورے پاکستان کے لیے اہم ثابت ہو گا۔انہوںنے کہاکہ کے پی کے محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

متعلقہ عنوان :