پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کے مابین مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کر دیئے گئے

خلاء میں اسلحہ کی دوڑ بشمول ہتھیاروں کی تنصیب اور ان کے استعمال سے بچاؤ کا عالمی معاہدہ بین الاقوامی برادری کی ترجیح ہے، اعلامیہ

بدھ 22 مئی 2019 21:27

پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کے مابین مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کر ..
بشکک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کے مابین مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کر دیئے گئے ۔یہ اعلامیہ پاکستان اور روسی فیڈریشن کی طرف سے بشکیک میں جاری کیاگیا خلاء میں ہونے والی سرگرمیاں ریاستوں کی سماجی، معاشی، سائنسی اور ٹیکنالوجی کی ترقی کا اہم ذریعہ ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ ان کا عالمی اور علاقائی سلامتی برقرار رکھنے میں بھی کردارہے۔

اعلامیہ کے مطابق ہم یقین رکھتے ہیں کہ خلاء کو عالمی قانون کے مطابق معاشی، سائنسی یا ٹیکنالوجی میں ان کی ترقی سے قطع نظر اقوام کی بہتری کے لئے استعمال کرنا چاہے۔ اقوام متحدہ چارٹر کے آرٹیکل 2 میں درج عہد کا اعادہ کرتے ہیں کہ خلاء میں سرگرمیوں سمیت طاقت کے استعمال سے عالمی تعلقات سے احتراز برتا جائے اور اس تصور پر کاربند ہوں کہ ریاستیں سختی سے اس پالیسی پر عمل پیرا ہوں گی۔

(جاری ہے)

اس امر پر زور دیتے ہیں کہ خلاء میں اسلحہ کی دوڑ بشمول ہتھیاروں کی تنصیب اور ان کے استعمال سے بچاؤ کا عالمی معاہدہ بین الاقوامی برادری کی ترجیح ہے۔یہ قرار دیتے ہیں کہ وہ خلاء میں کسی بھی قسم کے ہتھیاروں کی تنصیب میں پہل نہیں کریں گے اور یہ کہ وہ ہر ممکنہ کوشش کریں گے کہ خلاء فوجی تصادم کا میدان نہ بنے اور خلائی سرگرمیوں میں سلامتی کو یقینی بنایاجائے۔ روسی فیڈریشن اور اسلامی جمہوریہ پاکستان خلاء میں موجود اقوام پر زور دیتے ہیں کہ وہ ان کی مثال کو اپنائیں۔