وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات ،تجارت، توانائی ،دفاع اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاکستانی اور قازقستان کے وزرائے خارجہ کا پاکستان اور قازقستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار

بدھ 22 مئی 2019 21:27

وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات ،تجارت، توانائی ،دفاع اور ٹیکنالوجی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شکک میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے دوران اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی جس میں دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات،خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان آور روس کے مابین تجارت، توانائی ،دفاع اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ روس کے وزیر خارجہ کے ساتھ اقتصادی تعاون کے فروغ اور دو طرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے ۔اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ،خطے کی صورتِ حال بالخصوص افغانستان میں امن و مصالحت پر ہونے والی تازہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ،کرغز میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے کونسل آف فارن منسٹرز کے دوران ،قازقستان کے وزیر خارجہ "بیبوت آتامول اف’’ سے ملاقات کی ۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور قازقستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔فریقین نے کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاقِ کیا ۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور قازقستان کے مابین دوطرفہ تجارت کے حجم کو بڑھا کر ایک ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا ۔