Live Updates

محکمہ صنعت و تجارت کی رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ

آئندہ ماہ رمضان میں غریب گھرانوں کی دہلیز پر راشن کے تھیلے مہیا کرنے کا منصوبہ بھی بنا لیا ہے‘میاں اسلم اقبال حکومت سبسڈی کی ایک ایک پائی عام آدمی تک پہنچا رہی ہے،رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں‘صوبائی وزیر

بدھ 22 مئی 2019 21:29

محکمہ صنعت و تجارت کی رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کے حوالے سے جاری کردہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے رمضان المبارک میں بھی عوامی خدمت کا ڈرامہ رچایا اور اربوں روپے کی سبسڈی سے عام آدمی کی بجائے مل مالکان نے فائدہ اٹھایا،پی ٹی آئی حکومت سبسڈی کی ایک ایک پائی عام آدمی تک پہنچا رہی ہے،رمضان بازاروں کی سخت مانیٹرنگ کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔

حقداروں کو ان کا حق ملا ہے۔صوبے بھر میں لگائے گئے 309رمضان بازاروں سے روزانہ لاکھوں لوگ فائدہ اٹھارہے ہیں۔آئندہ ماہ رمضان میں غریب گھرانوں کی دہلیز پر راشن کے تھیلے مہیا کرنے کا منصوبہ بھی بنا لیا ہے۔کابینہ کے اراکین ،اراکین اسمبلی ،سیکرٹری صاحبان اور وزیراعلی خود رمضان بازاروں کے دورے کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

جن کا واحد مقصد عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی ہے۔

محکمہ صنعت و تجارت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رمضان بازار مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں قائم 309رمضان بازاروں میں اب تک 10کلوآٹے کی4795289تھیلے فراہم کئے گئے ہیں جن میں سے 290روپے فی تھیلہ کے حساب سے 3684599تھیلے فروخت ہوچکے ہیں۔اسی طرح 8148906کلوگرام چینی کا سٹاک ملوں سے اٹھایاگیا جس میں سے 55روپے فی کلو کے حساب سے 5991533کلوگرام چینی رمضان بازاروں میں فروخت ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق21مئی کو رمضان بازاروں میں98186کلوگرام مرغی کا گوشت فروخت ہوا جس کی قیمت رمضان بازاروں میں227روپے فی کلوگرام جبکہ اوپن مارکیٹ میں237روپے فی کلوگرام تھی جبکہ انڈے کھلی مارکیٹ میں 80روپے فی درجن اور رمضان بازاروں میں 75روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہوئے۔ رمضان بازاروں میں قائم ایگریکلچر فیئرپرائس شاپس پر پیاز23روپے فی کلو، ٹماٹر 21روپے ، ایرانی کھجور 188روپے ، دال چنا 93روپے، بیسن 96روپے، چاول106روپے اور لیمن دیسی 149روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوا جبکہ آلو، بھنڈی، کریلا، کدو، دال مسور، دال ماش، مسورہول، سفید چنا، کیلا، سیب ، لہسن اور ادرک ہول سیل ریٹ پر فروخت ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کیلئے 1124مجسٹریٹس فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ان مجسٹریٹس نے 21مئی کو 6283انسپکشنز کیں۔ اوور چارجنگ،ذخیرہ اندوزی اور دیگر خلاف ورزیوں پر2216899روپے جرمانہ عائد کیا۔ 66مقدمات درج ہوئے اور68افراد کو گرفتار کیاگیا۔ ناپ تول کے پیمانوں کی چیکنگ کیلئی2063انسپکشنز کی گئیں اور 72خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن کے خلاف کارروائی کی گئی۔رپورٹ کے مطابق21مئی کو صوبے بھر میں لگائے گئے 1875دسترخوانوں سی121465روزہ دار مستفید ہوئے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات