Live Updates

حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہے اور اس کیلئے انتظامیہ اپنا متحرک کردار ادا کر رہی ہے‘رہنما پی ٹی آئی

بدھ 22 مئی 2019 21:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) تحریک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن کے احتجاج سے کوئی خطرہ نہیں وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم ملک کو معاشی مشکلات سے باہر نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہے اور قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں انشااللہ جلد خوشحالی کا دور آئے گا۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہمعیشت کو ترقی دے کر ہی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے او رحکومت اس کیلئے کوشاں ہے حمزہ شہباز نے لوٹ مار اور منی لانڈنگ میں اپنے والد اور چچا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔انہو ں نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات کوشاں ہے اور اس کے لئے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ اپنا متحرک کردار ادا کر رہی ہے۔ جولوگ ملک کو اس نہج پر پہنچانے کے ذمہ دار ہیں حیرت ہے وہی آج تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات