وہاب ریاض ورلڈ کپ اسکواڈ کو جوائن کرنے کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے

بدھ 22 مئی 2019 21:31

وہاب ریاض ورلڈ کپ اسکواڈ کو جوائن کرنے کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) فاسٹ بائولر وہا ب ریاض ورلڈ کپ سکواڈ کو جوائن کرنے کیلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے ،آج بروز ( بدھ ) کو برسٹل میں دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کرلیں گے، محمد عامر ایک روز قبل ہی سکواڈ کا حصہ بن گئے تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ڈراپ کیے جانے والے فہیم اشرف نجی مصروفیات کی وجہ سے پاکستان آنے کے خواہاں تھے۔ذرائع کے مطابق مینجمنٹ نے ان کو ریزروکھلاڑی کے طور پر انگلینڈ میں ہی رکنے کی ہدایت کردی ہے۔ آصف علی کی امریکہ میں انتقال کر جانے والی بیٹی کی نماز جنازہ جمعرات کو فیصل آباد کے علاقہ سمن آباد میں ادا کی جائے گی۔ ان کی انگلینڈ روانگی کا فیصلہ تا حال نہیں کیا گیا۔