پی ایس ایکس میں زبردست تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب97ارب19کروڑروپے سے زائدکااضافہ

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس1195.04پوائنٹس اضافے سی34637.14 پوائنٹس پر بندہوا

بدھ 22 مئی 2019 21:38

پی ایس ایکس میں زبردست تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب97ارب19کروڑروپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) وفاقی وزارت خزانہ کے اقدامات پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری آنے لگی کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کومارکیٹ میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی33500،33600،33700،33800 ،33900،34000،34100،34200، 34300،34400، 34500 اور34600 کی نفسیاتی حدیںبحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں1کھرب97ارب19کروڑروپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت32.54فیصدزائد جبکہ84.16فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

بدھ کو مارکیٹ کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہواتاہم بعدازاںحکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،ٹیلی کام،توانائی،فوڈز،کیمیکلزاور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 34698پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم اتارچڑھائوکے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس1195.04پوائنٹس اضافے سی34637.14 پوائنٹس پر بندہوا۔

(جاری ہے)

بدھ کومجموعی طور پر360کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی303کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،50کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ7کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب97ارب19کروڑ99لاکھ40ہزار227روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب73 ارب56 کروڑ67لاکھ54ہزار76روپے ہوگئی۔

بدھ کومجموعی طور پر20کروڑ33 لاکھ98ہزار120شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت4کروڑ99لاکھ71ہزار520شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ماڑی پیٹرولیم کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت49.23روپے اضافے سی1034.02 روپے اورملت ٹریکٹرزکے حصص کی قیمت32.82روپے اضافے سی838.27روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈزکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت249.00روپے کمی سی6001.00روپے اورانڈس موٹرزکے حصص کی قیمت16.04روپے کمی سی1183.94روپے ہوگئی ۔

بدھ کوبینک آف پنجاب کی سرگرمیاں2کروڑ50لاکھ80ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت55پیسے اضافے سی12.25روپے اورورلڈکال ٹیلی کام کی سرگرمیاں2کروڑ1لاکھ46ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت1پیسے کمی سی.81روپے ہوگئی ۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس631.19پوائنٹس اضافے سی16512.21پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس2673.88پوائنٹس اضافے سی55866.34پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس711.17پوائنٹس اضافے سی25529.10پوائنٹس پربندہوا ۔