اسٹیٹ بینک دسمبر 2019 تک شرح سود 12.25 پر برقرار رکھے گا: فیچ رپورٹ

بدھ 22 مئی 2019 21:38

اسٹیٹ بینک دسمبر 2019 تک شرح سود 12.25 پر برقرار رکھے گا: فیچ رپورٹ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) عالمی ریٹنگ کے ادارے فیچ کے مطابق دسمبر 2019 تک شرح سود میں رد بدل کا امکان نہیں اور یہ 12 اعشاریہ 25 فیصد ہی رہے گا، موجودہ شرح سود سے مہنگائی پر قابو پانے میں مدد اور روپے کو استحکام ملے گا۔

(جاری ہے)

عالمی ریٹنگ کے ادارے فیچ نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کر دی۔ فیچ کے مطابق رواں برس مہنگائی کی شرح 7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ سٹیٹ بینک نے مہنگائی 6 فیصد تک رہنے کی توقع ظاہر کی تھی۔ عالمی ریٹنگ کے ادارے کے مطابق شرح سود میں اضافے سے سرمایا کاری متاثر اور معاشی ترقی کی رفتار بھی سست روی کا شکار ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :