چودھری پرویزالٰہی کی میاں محمود الرشید سے تعزیت اور فاتحہ خوانی

بدھ 22 مئی 2019 21:40

چودھری پرویزالٰہی کی میاں محمود الرشید سے تعزیت اور فاتحہ خوانی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی پی ٹی آئی کے رہنما و صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ گئے۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی نے میاں محمود الرشید سے دلی طور پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔