شرجیل میمن و دیگر کے خلاف پونے چھ ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی

بدھ 22 مئی 2019 21:44

شرجیل میمن و دیگر کے خلاف پونے چھ ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت کل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) احتساب عدالت نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن و دیگر کے خلاف پونے چھ ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات کرپشن ریفرنس میں شرجیل میمن و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے گواہ پیش نہ کرنے پر سماعت جمعرات تک ملتوی کردی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہ کو پیشی یقینی بنانے کا حکم دیا ،ملزمان پر محکمہ اطلاعات میں پونے چھ ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔