سندھ ہائی کورٹ نے نیب حکام کو وائس چانسلر شاہ لطیف یونیورسٹی کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے 6 ہفتوں کی مہلت دے دی

بدھ 22 مئی 2019 21:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیر پور کی وی سی پروین شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ،عدالت نے نیب حکام کو ملزمہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے 6 ہفتوں کی مہلت دے دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو شاھ عبدالطیف یونیورسٹی خیر پور کی وی سی پروین شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت سندھ ہائی کورت میں ہوئی نیب تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمہ پروین شاہ کے خلاف انکوئری مکمل ہوگئی ہے،ملزمہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے مہلت درکار ہے ،عدالت نے نیب حکام کو ملزمہ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے 6 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید کاروائی 21 اگست تک ملتوی کردی،ملزمہ پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے