بشکک ،پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات ،غیر رسمی بات چیت

بدھ 22 مئی 2019 21:47

بشکک ،پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات ،غیر رسمی بات چیت
بشکک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) بشکک میں پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی جس میں غیر رسمی بات چیت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بشکک میں پاک بھارت وزرائے خارجہ ایک وقت میں کانفرنس کے وینیو پر پہنچے اور اکٹھے کانفرنس ہال میں داخل ہوئے،دونوں رہنما ایک لفٹ میں کانفرنس ہال کی طرف گئے اور لفٹ میں ہی دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان صرف سلام دعا ہوئی کوئی باضابطہ بات چیت نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :