شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی خوش آئند ہے، چینی سفیر

امید ہے شبر زیدی کی کمان میں ایف بی آر اپنے تمام اہداف کو بخولی پورا کرلے گا، یائو جنگ

بدھ 22 مئی 2019 21:56

شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی خوش آئند ہے، چینی سفیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء)چینی سفیر نے شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی کمان میں ایف بی آر اپنے تمام اہداف کو بخولی پورا کرلے گا۔ بدھ کو چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے چینی سفیر یائو جنگ نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی کمان میں ایف بی آر اپنے تمام اہداف کو بخوبی پورا کر لے گا۔

چینی سفیر نے ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس گزاروں کی سہولت اور خاص طور پران کی شکایات دور کرنے پر لئے گئے اقدامات کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ چینی ریونیو اتھارٹی اور ایف بی آر کے اشتراک سے دونوں ادارے ایک دوسرے کے کامیاب تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔