مالم جبہ ،بی آر ٹی منصوبوں میں تحقیقات کے باوجود میرے خلاف مالی بدعنوانی کا کوئی ثبوت تلاش نہیں کیا جاسکتا، پرویز خٹک

میرے ہاتھ بالکل صاف ہیں، کسی نے اس بارے میرا نقطہ نظر جاننا ہو میرے وکیل سے رابطہ کرے، وزیر دفاع کا وضاحتی بیان

بدھ 22 مئی 2019 21:56

مالم جبہ ،بی آر ٹی منصوبوں میں تحقیقات کے باوجود میرے خلاف مالی بدعنوانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) وزیر دفاع و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختوانخواپرویز خٹک نے کہا ہے کہ مالم جبہ اور بی آر ٹی منصوبوں میں تحقیقات کے باوجود میرے خلاف مالی بدعنوانی کا کوئی ثبوت تلاش نہیں کیا جاسکتا، میرے ہاتھ بالکل صاف ہیں، کسی نے اس بارے میرا نقطہ نظر جاننا ہو میرے وکیل سے رابطہ کرے۔وزیر دفاع و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختوانخواپرویز خٹک نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سینئر صحافی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کچھ واضح و غیر واضح طور پر مجھ پر بدعنوانی کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگرچہ میں نیب حکام کے انٹرویو کے تضاد کا خیر مقدم کرتا ہوں مگر یہ لازم ہے کہ میں مالم جبہ اور بی آر ٹی منصوبوں کے بارے میں بعض غلط فہمیوں کو دور کروں بطور صوبائی وزیر اعلیٰ ہونے کے میںنے منصوبوں کے تمام مراحل کے قابل اطلاق قوانین اور قواعد و ضوابط انتہائی شفافیت ،موثر لاگت اور موثر طریقے کے بارے میں اطمینان کے بعد یقین کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیب کی طویل تحقیقات کے باوجود بھی مجھ پر کسی مالی بدعنوانی کا کوئی ثبوت نہیں تلاش کیا جاسکتا میرے ہاتھ بالکل صاف ہیں۔میرے خلاف نیب کی تمام انکوائریاں /تحقیقات میرے وکیل بیرسٹر مسرور شاہ سپریم کورسنبھال رہے ہیں جن کا موبائل نمبر0308-8888737، فون نمبر051-8350914 اور ای میل [email protected]ہے ۔مستقبل میں جس کسی کو مجھ سے رابطہ کرنا ہو یا میرا نکتہ نظر جاننا ہو وہ ان نمبروں پر رابطہ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک نیب کے معاملات زیر التوا ہیں میں سمجھتاہوں کہ ٹی وی چینلزپر بات کرنے کی بجائے میرے وکیل سے رابطہ کیا جائے میں نے اس کو مکمل اختیار دیا ہے کہ وہ میری جانب سے پیش ہو۔ انہوں نے کہا کہ مالم حبہ اور بی آر ٹی منصوبوں کے معاملات پر تبادلہ خیال اورمجھے مدعو کرنے کے لئے تمام چینلز سیدرخواست ہے کہ میرے وکیل سے رابطہ کریں۔