Live Updates

کامیاب جوان پروگرام سے ملک کے نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم ہونگے، حلیم عادل شیخ

بدھ 22 مئی 2019 22:00

کامیاب جوان پروگرام سے ملک کے نوجوانوں کو روزگار کے بہترین مواقع فراہم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے قائم مقام صدر سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے ہ وزیر اعظم عمران خان کی جدوجہد سے سارے کرپٹ حکمرانوں کا احتساب ہورہا ہے کرپٹ سیاسی حکمران معاشی ترقی میں رکاوٹ بننے کی کوشش کر رہے ہیں کسی بھی ڈھیل نہیں دی جائے سب کا احتساب جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام شروع کر کے ملک کے نوجوانوں کی ترجمانی کی ہے پروگرام کے ذریعے لاکھوں بے روزگار نوجوان اپنے کاروبار کر سکیں گے جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت سے عوام مایوس ہوچکی ہے پیپلزپارٹی نے کسی بھی محکمہ نہیں چھوڑا ہے کرپشن کی وجہ سے صحت، تعلیم ، بلدیات، سمیت تمام محکمے تباہ ہوچکے ہیں ۔ عوام الناس کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں۔ سندھ میں ایڈ ز کی صورتحال دن بہ دن کشیدہ ہوتی جارہی ہے سندھ حکومت کنٹرول میں کرنے میں ناکام جارہی ہے، پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کو سندھ کی عوام کی کوئی فکر نہیں ان کو فکر ہے تو صرف کی ہوئی کرپشن سے بچنے کی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات