Live Updates

وزیراعظم کی زیر صدارت این ایس سی کا اجلاس، ملکی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر غور

بدھ 22 مئی 2019 22:08

وزیراعظم کی زیر صدارت این ایس سی کا اجلاس، ملکی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورت حال پر غور کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، انٹیلی جنس حکام اور وفاقی وزراء نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی صورتحال اور ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علیحدہ ملاقات بھی کی جس میں ملک کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات