وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شاد باغ سے 3سالہ بچی کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس،بچی کی جلدبحفاظت بازیابی یقینی بنانے کا حکم

بدھ 22 مئی 2019 22:08

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شاد باغ سے 3سالہ بچی کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس،بچی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور کے علاقے شاد باغ سے 3سالہ بچی کے اغواء کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ بچی کی بحفاظت بازیابی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں اوراغواء میں ملوث ملزم کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے ۔