سعودی عرب میں یتیم بچوں اور معمر افراد میں تحائف کی تقسیم

ْاسی مشن کے تحت ہم نے ماہ صیام میں جدہ اور مدینہ منورہ میں 300 تحائف تقسیم کیے،سربراہ فلاحی تنظیم

بدھ 22 مئی 2019 22:16

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) سعودی عرب میں ماہ صیام کے موقع پر مخیر مردو خواتین شہریوںکی جانب سے مستحق لوگوںمیں تحائف کے پروگرامات معمول کی بات ہے۔ ایک ایسا ہی پروگرام سعودی عرب کے 100 مردو خواتین کی طرف سے شروع کیا گیا جس میں عمر رسیدہ افراد اور یتیم بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق آیئے ہم سے ملیے کے عنوان سے شہریوں میں خوشیاں بانٹنے کا ایک منفرد پروگرام شروع کیا گیا جس میں ایک سو خواتین اور مرد شہریوں نے حصہ لیا۔

اس فلاحی سرگرمی کی ایک ذمہ دار اور سیاحتی گائیڈ ابرار باشویعر نے عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے گروپ کو مختلف ٹیموں میں تقسیم کیا ہے۔ ہرایک کا اپنا اپنا مخصوص کام ہے۔ ایک ٹیم رابطہ کرتی، دوسری تحائف کی پیکنگ کرتی اور تیسری ٹیم یتیم بچوں اور عمر رسیدہ افراد تک یہ تحائف پہنچاتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ ہمارا مقصد مملکت کے اسپتالوں میں زیرعلاج عمر رسیدہ افراد اور یتیم بچوں میں خوشیاں بانٹنا ہے۔

اس حوالے سے ہماری ٹیمیں مختلف اسپتالوں کے دورے کرتی ہے۔انہوںنے کہا کہ تحائف کی تقسیم ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ آپ نے فرمایا تھا کہ 'سلام کوعام کرو اور تحائف دیا کرو۔ اسی مشن کے تحت ہم نے ماہ صیام میں جدہ اور مدینہ منورہ میں 300 تحائف تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :