عالمی سمندر کی سطح دو میٹر بلند ہونے کا امکان،180ملین افرادبے گھرہونے خدشہ

ْگرین لینڈ اور انٹارکٹیکا میں برف کے بڑے تودے سمندر کی سطح میں اضافے کیلئے کافی ہیں،تحقیق

بدھ 22 مئی 2019 22:20

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) عالمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس صدی کے اختتام تک عالمی سمندر کی سطح دو میٹر تک بلند ہوسکتی ہے اور 180 ملین افراد بے گھر ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موسمی ماہرین نے نئی تحقیق میں سمندری سطح کی صورتحال پر اپنا جائزہ پیش کیا جس کے مطابق گرین لینڈ اور انٹارکٹیکا میں موجود برف کے بڑے بڑے تودے سمندر کی سطح میں درجنوں میٹر تک اضافے کرنے کیلئے کافی ہیں۔

تحقیق کے مطابق بڑھتی ہوئی حدت کے باعث سمندر میں اضافے سے بھی پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے جس سے فرانس ،جرمنی ،اسپین ،برطانیہ کے رقبے جتنی زمین سمندر میں شامل ہو جائے گی۔ماہرین کے مطابق کہ اگر آنے والی دہائیوں میں کاربن کے اخراج میں اہم کٹوتی کی جائے تو اس قسم کے حالات سے بچنے کا ابھی بھی وقت ہے۔

متعلقہ عنوان :