ٹرمپ اور میلا نیا اگلے ماہ یورپی ملکوں کا دورہ کریں گے

ڈونلڈ ٹرمپ لندن میں ملکہ برطانیہ اور برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے

بدھ 22 مئی 2019 22:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلا نیا ٹرمپ اگلے ماہ یورپی ملکوں کا دورہ کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس نے بتایاکہ امریکی صدار اور خاتون 5 جون کو آئرلینڈ کے وزیر اعظم کی دعوت پر آئرلینڈ جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورِ صدارت میں پہلی مرتبہ آئرلینڈ کا دورہ کریں گے۔امریکی صدر کے یورپی ملکوں کے دورے میں برطانیہ اور فرانس کے ملکوں کا دورہ بھی شامل ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ میں ملکہ برطانیہ اور برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ فرانس میں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات بھی کریں گے۔